🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
24. بَابُ نِكَاحِ التَّحْلِيلِ .
نکاح حلالہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7403
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: ثُمَّ جَاءَتْهُ بَعْدُ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ مَسَّهَا فَمَنَعَهَا أَنْ تَرْجِعَ إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ إِيمَانُهُ بِهِ أَنْ يُحِلَّهَا لِرِفَاعَةَ فَلَا تُتِمَّ لَهُ نِكَاحًا مَرَّةً أُخْرَى". ثُمَّ أَتَتْ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي خِلَافَتِهِمَا فَمَنَعَاهَا كِلَاهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا وَقَوْلُهُ: بِنَحْوِهِ لَمْ يُذْكَرْ قَبْلَهُ مَا يُنَاسِبُهُ، وَلَا أَدْرِي عَلَى أَيِّ شَيْءٍ عَطَفَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: پھر اس کے بعد وہ خاتون آئی اور اس نے آپ کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے مس کر لیا ہے (یعنی اس کے ساتھ صحبت کر لی ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو اس بات سے منع کر دیا کہ وہ اپنے پہلے شوہر کی طرف واپس جائے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! اگر تو اس کے ذریعے اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ رفاعہ کے لئے حلال ہو جائے، تو پھر دوسری مرتبہ تو اس کے نکاح کو پورا نہ کروانا، اس کے بعد وہ عورت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس، ان حضرات کے عہد خلافت میں آئی، لیکن ان دونوں حضرات نے اس عورت کو منع کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اس طرح نقل کی ہے، اور ان کا یہ کہنا ان کی مانند ہے، اس میں اس سے پہلے والی روایت کے ساتھ مناسبت کا کوئی پہلو نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس بنیاد پر یہ عطف دیا ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7403]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3441)»

الحكم على الحديث: إسناده رجالُہ

Majma al-Zawa'id Hadith 7403 in Urdu