مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ .
احرام والے شخص کا بیان
حدیث نمبر: 7413
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكَحُ، وَلَا يَخْطُبُ، وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ، وَغَيْرِهِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ مَوْقُوفًا عَلَى أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَلَا يُخْطَبُ عَلَى نَفْسِهِ، وَلَا مَنْ سِوَاهُ". وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احرام والا شخص نکاح نہیں کرے گا، اس کا نکاح نہیں کروایا جائے گا، وہ نکاح کا پیغام نہیں دے گا، اور اسے نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”نکاح کا پیغام نہیں دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ ابان بن عثمان پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اسے اس کی اپنی ذات یا اس کے علاوہ کسی اور کے حوالے سے شادی کا پیغام نہیں دیا جائے گا“
امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7413]

الحكم على الحديث: إسناده موقوف صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7413 in Urdu