مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7647
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تَعْلَمُ الْمَرْأَةُ حَقَّ الزَّوْجِ مَا قَعَدَتْ مَا حَضَرَ غَدَاؤُهُ وَعَشَاؤُهُ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَغَرُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا أَعْرِفْ لِأَبِيهِ مِنْ مُعَاذٍ سَمَاعًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَغَرُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَلَا أَعْرِفْ لِأَبِيهِ مِنْ مُعَاذٍ سَمَاعًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر عورت کو شوہر کے حق کا پتہ چل جائے، تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک اس کے (شوہر) کا ناشتہ یا رات کا کھانا موجود ہو جب تک وہ شخص اس سے فارغ نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن سلیمان اغر ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اور نہ ہی میں اس کے والد کے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع سے واقف ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7647]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1479) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/20)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7647 in Urdu