🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 787
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سُئِلَتِ الْيَهُودُ عَنْ مُوسَى فَأَكْثَرُوا فِيهِ وَزَادُوا وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا، وَسُئِلَتِ النَّصَارَى عَنْ عِيسَى فَأَكْثَرُوا فِيهِ وَزَادُوا وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا بِهِ، وَإِنَّهُ سَتَفْشُو عَنِّي أَحَادِيثُ، فَمَا أَتَاكُمْ مِنْ حَدِيثِي فَاقْرَءُوا كِتَابَ اللَّهِ فَاعْتَبِرُوهُ، فَمَا وَافَقَ كِتَابَ اللَّهِ فَأَنَا قُلْتُهُ، وَمَا لَمْ يُوَافِقْ كِتَابَ اللَّهِ فَلَمْ أَقُلْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو حَاضِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: یہودیوں سے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے اُن کے بارے میں کثرت کی اور کمی و بیشی کی، یہاں تک کہ اُنہوں (یعنی یہودیوں) نے کفر کیا، عیسائیوں سے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے ان کے بارے میں کثرت کی اور کمی و بیشی کی، یہاں تک کہ انہوں (یعنی عیسائیوں) نے کفر کر دیا، عنقریب میرے حوالے سے احادیث پھیل جائیں گی، تمہارے پاس میری جو بھی حدیث آئے، تو تم اللہ کی کتاب کی تلاوت کرو! اور اُس سے موازنہ کرو، جو حدیث اللہ کی کتاب کے مطابق ہو گی، وہ میں نے کہی ہو گی، اور جو حدیث اللہ کی کتاب کے مطابق نہیں ہو گی، وہ میں نے نہیں کہی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحاضر عبدالملک بن عبدربہ ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13224»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 787 in Urdu