🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ .
کتاب و سنت پر عمل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 788
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، يُحِلُّ حَلَالَهُ، وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ - حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ وَدَمَهُ عَلَى النَّارِ، وَجَعَلَهُ رَفِيقَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَانَ الْقُرْآنُ حُجَّةً لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلِجٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَالنَّسَائِيُّ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحٌ، لَيْسَ بِالْمَتِينِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: عَامَّةُ حَدِيثِهِ تَابَعَهُ عَلَيْهِ غَيْرُهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص قرآن سیکھتا ہے اور دن رات اس کے ساتھ مصروف رہتا ہے، وہ قرآن کے حلال کو حلال قرار دیتا ہے اور اس کے حرام کو حرام قرار دیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کا گوشت اور اس کا خون آگ پر حرام قرار دے دیتا ہے، اور معزز نیک (فرشتوں) کو اس کا ساتھی بنا دیتا ہے، یہاں تک کہ جب قیامت کا دن ہو گا، تو وہ قرآن اس شخص کے حق میں حجت ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے، امام أحمد، یحیی اور نسائی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح ہے لیکن متین نہیں ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث کے حوالے سے دوسرے راویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 126/2»

الحكم على الحديث: اسنادہ ضعیف، لیکن دیگر متابعات و شواہد کی بنا پر اسے تقویت حاصل ہے۔

Majma al-Zawa'id Hadith 788 in Urdu