مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ اتِّبَاعِهِ فِي كُلِّ شَيْءٍ .
ہر چیز میں نبی اکرم ﷺ کی پیروی کرنا
حدیث نمبر: 812
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - بِعَرَفَاتٍ، فَلَمَّا كَانَ حِينَ رَاحَ رُحْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَى الْإِمَامُ فَصَلَّى مَعَهُ الْأُولَى وَالْعَصْرَ، ثُمَّ وَقَفَ وَأَنَا وَأَصْحَابٌ لِي حَتَّى أَفَاضَ الْإِمَامُ، فَأَفَضْنَا مَعَهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَضِيقِ دُونَ الْمَأْزِمَيْنِ فَأَنَاخَ، فَأَنَخْنَا وَنَحْنُ نَحْسَبُ أَنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يُصَلِّيَ، فَقَالَ غُلَامُهُ الَّذِي يُمْسِكُ رَاحِلَتَهُ: إِنَّهُ لَيْسَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا انْتَهَى إِلَى هَذَا الْمَكَانِ قَضَى حَاجَتَهُ، فَهُوَ يُحِبُّ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں عرفات میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، جب روانگی کا وقت ہوا، تو میں بھی ان کے ساتھ روانہ ہو گیا، یہاں تک کہ امام آیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اُس کی اقتداء میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں، پھر وہ، میں اور میرے ساتھی ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ امام روانہ ہوا، تو ہم بھی اُن کے ساتھ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ“ ما زمین“ سے پہلے وہ ایک تنگ جگہ کے پاس پہنچے، تو انہوں نے اپنی سواری کو بٹھا لیا، ہم نے بھی سواری کو بٹھا لیا، ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید وہ نماز ادا کرنا چاہتے ہیں، اُن کا وہ غلام جو ان کی سواری کو تھامے ہوئے تھا، اُس نے بتایا: اُن کا نماز ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے، بلکہ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس مقام پر پہنچے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں قضائے حاجت کی تھی، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ یہاں قضائے حاجت کریں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 812]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 131/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 194»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 812 in Urdu