مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ اتِّبَاعِهِ فِي كُلِّ شَيْءٍ .
ہر چیز میں نبی اکرم ﷺ کی پیروی کرنا
حدیث نمبر: 814
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ مَحْلُولَ الْأَزْرَارِ، وَقَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَحْلُولَ الْأَزْرَارِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، قَالَ: يُغْرِبُ وَيُخْطِئُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ مَالِكٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، قَالَ: يُغْرِبُ وَيُخْطِئُ.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ اُن کے بٹن کھلے ہوئے تھے (اس عمل کی وجہ بیان کرتے ہوئے) انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بٹن کھلے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن مالک ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ كتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غریب روایات نقل کرتا ہے اور غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 814]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 5615 اورده المؤلف فى كشف الاستار 127»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 814 in Urdu