الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول روایات حدیث نمبر 286
286- ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! اگر تم نے گناہ کا ارتکاب کیا تھا، تو تم اللہ سے مغفرت طلب کرو، کیونکہ جب انسان گناہ کا ارتکاب کرتا ہے اور یہ پھر توبہ کرکے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کردیتا ہے۔“
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اگر تم نے گناہ کا ارادہ کیا تھا، تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کو کیونکہ توبہ ندامت کا اظہار اور استغفار کرنا ہوتا ہے۔“ تاہم سفیان اکثراوقات پہلے والے الفاظ ہی نقل کرتے تھے۔ تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى المغازي برقم:4141، ومسلم فى التوبة 2770، وقد استوفينا تخریجه ضمن حديث الإفك الطويل فى مسند الموصلي برقم 4931. وفي ربيع ابن حبان» برقم 634»
|