الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب مناسك الحج کتاب: حج کے احکام و مناسک 107. بَابُ: دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ 107. باب: مکہ میں بغیر احرام باندھے داخل ہونے کا بیان۔ 134. بَابُ: ذِكْرِ الْفَضْلِ فِي الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ 134. باب: خانہ کعبہ کے طواف کی فضیلت کا بیان۔ |
سنن نسائي
كتاب مناسك الحج کتاب: حج کے احکام و مناسک The Book of Hajj 24. بَابُ: التَّعْرِيسِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ باب: رات ذوالحلیفہ میں پڑاؤ ڈالنے کا بیان۔ Chapter: Stopping To Camp At The End of the Night In dhul-Hulaifah
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ کے شروع ہونے کی جگہ میں رات گزاری اور اس کی مسجد میں نماز پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج6 (1188)، (تحفة الأشراف: 7308) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں آیا گیا اور آپ ذوالحلیفہ کے پڑاؤ کی جگہ میں تھے اور کہا گیا کہ آپ بابرکت بطحاء میں ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 16 (1535)، المزارعة 16 (2336)، مطولا، صحیح مسلم/الحج 77 (1346)، (تحفة الأشراف: 7025)، مسند احمد (2/87، 90، 104، 136) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء میں اپنا اونٹ بٹھایا جو ذوالحلیفہ میں ہے اور اسی جگہ آپ نے نماز پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 14 (1532)، صحیح مسلم/الحج 77 (1257)، سنن ابی داود/المناسک 100 (2044)، (تحفة الأشراف: 8338)، موطا امام مالک/الحج 69 (206)، مسند احمد (2/28، 112، 138) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.