كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: نیکی اور صلہ رحمی 83. باب مَا جَاءَ فِي الظُّلْمِ باب: ظلم کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم کرنا قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب ہے“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث ابن عمر کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو، عائشہ، ابوموسیٰ، ابوہریرہ، اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المظالم 8 (2447)، صحیح مسلم/البر والصلة 15 (2579) (تحفة الأشراف: 7209)، و مسند احمد (2/92، 106، 136، 137، 156، 159، 191، 195) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ظلم کرنے والا اپنے ظلم کے سبب قیامت کے دن مختلف قسم کے مصائب سے دوچار ہو گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|