🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

قبولیت اسلام کے بعد پہلے والے جرائم کا مؤاخذہ کب کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3389 ترقیم فقہی: -- 49
- (مَن أحسن فيما بقِيَ؛ غُفرَ له ما مضَى، ومن أَساءَ فيما بقيَ؛ أُخِذَ بما مضَى وما بقيَ).
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بقیہ زندگی میں (اپنے اسلام میں) حسن پیدا کیے رکھا، اس کے گزشتہ (گناہ) معاف کر دئیے جائیں گے اور جو بقیہ زندگی میں بھی برائیاں کرتا رہا، اس سے گزشتہ اور آئندہ (دونوں زندگیوں میں ہونے والے گناہوں کی) باز پرس ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 49]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3389
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏أخرجه الطبراني فى ”المعجم الأوسط“: 6802/413/7، و ابن عساكر فى ”تاريخ دمشق“: 377/18» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3390 ترقیم فقہی: -- 50
- (مَن أحسنَ في الإِسلام، لم يُؤاخَذ بما عمِلَ في الجاهليّةِ، ومن أساءَ في الإِسلام؛ أُخِذَ بالأوّل والآخرِ).
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے دور جاہلیت میں جن برائیوں کا ارتکاب کیا، کیا ان کی وجہ سے ہمارا مؤاخذہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے اسلام میں حسن پیدا کر لیتا ہے اس سے دور جاہلیت میں کی گئی برائیوں کی باز پرس نہیں ہو گی اور جو (اسلام قبول کرنے کے بعد بھی برائیاں کرتا رہتا ہے، اس سے پہلے اور پچھلے (سب) گناہوں کی پوچھ کچھ ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 50]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3390
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏أخرجه البخاري: 6921، ومسلم: 1/ 77 - 78، وأبو عوانة: 71/1، والدارمي: 3/1، وابن ماجه: 4242، والطحاوي فى ”مشكل الآثار“: 211/1، والبيهقي فى ”السنن“: 123/9، و ”الشعب“: 23/57/1، وعبد الرزاق فى ”المصنف“: 19686/454/10، وأحمد فى ”مسنده“: 409/1 و431» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں