سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اہل ایمان کی باہمی محبت و مودت کا تقاضا
ترقیم الباني: 1137 ترقیم فقہی: -- 274
-" المؤمن من أهل الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد، يألم المؤمن لما يصيب أهل الإيمان كما يألم الرأس لما يصيب الجسد".
سیدنا سہل بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل ایمان کے لئے مومن کی اہمیت اس طرح ہے، جس طرح جسم کے لئے سر کی ہوتی ہے . اہل ایمان کے مصائب سے مومن تکلیف محسوس کرتا ہے، جیسا کہ جسم کی بیماری سے سر کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 274]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1137
ترقیم الباني: 2526 ترقیم فقہی: -- 275
-" المسلمون كرجل واحد إن اشتكى عينه اشتكى كله وإن اشتكى رأسه اشتكى كله".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام مسلمان ایک فرد کی مانند ہیں. اگر ایک شخص کی آنکھ بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے، اسی طرح اگر سر میں درد ہو تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 275]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2526