سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نمازیں جمع کر کے ادا کرنا
ترقیم الباني: 1370 ترقیم فقہی: -- 629
-" إذا حضر أحدكم الأمر يخشى فوته فليصل هذه الصلاة. (يعني الجمع بين الصلاتين)".
کثیر بن قاروند کہتے ہیں کہ ہم نے سالم بن عبداللہ سے ان کے باپ عبداللہ رضی اللہ عنہ کی سفری نماز کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کو ایسا معاملہ درپیش ہو جس کے فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو تو وہ اس طریقے سے نماز پڑھ لیا کرے (یعنی دو نمازوں کو جمع کر لیا کرے)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 629]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1370
ترقیم الباني: 2795 ترقیم فقہی: -- 630
-" صلى بنا بالمدينة ثمانيا وسبعا (¬1): الظهر والعصر، والمغرب والعشاء".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ہمیں اکٹھی آٹھ اور سات رکعتیں پڑھائیں، (یعنی ظہر و عصر کو اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے پڑھایا)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 630]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2795
ترقیم الباني: 2837 ترقیم فقہی: -- 631
-" صنعت هذا لكي لا تحرج أمتي. يعني الجمع بين الصلاتين".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وجہ پوچھی گئی تو فرمایا: ”میں نے یہ نمازیں اس انداز میں اس لیے پڑھی ہیں تاکہ میری امت تنگی میں نہ پڑے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 631]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2837