سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
معاملات میں نرم خو آدمی کی فضیلت
ترقیم الباني: 1181 ترقیم فقہی: -- 1114
-" أدخل الله عز وجل الجنة رجلا كان سهلا مشتريا وبائعا وقاضيا ومقتضيا".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایک آدمی کو جنت میں داخل کیا، کیونکہ وہ خرید و فروخت کرنے اور قرض کی ادائیگی و وصولی کرنے میں نرم خو تھا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1114]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1181
ترقیم الباني: 899 ترقیم فقہی: -- 1115
-" إن الله يحب سمح البيع، سمح الشراء، سمح القضاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتا ہے جو بیچنے میں نرمی اختیار کرنے والا خریدنے میں آسانی پیدا کرنے والا اور (قرض وغیرہ کی) ادائیگی میں نرم رویہ اختیار کرنے والا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1115]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 899