سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھانے ہوئے آٹے کی روٹی رد کرنا
ترقیم الباني: 2483 ترقیم فقہی: -- 1153
-" رديه فيه، ثم اعجنيه".
سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس نے آٹا چھان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے روٹی پکائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: یہ کھانا ہے، جو ہم اپنے علاقے میں پکاتے ہیں۔ میں نے چاہا کہ آپ کے لیے بھی ایک روٹی پکا کر لاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (چھان) اس میں دوبارہ ڈال دو اور اس کو پھر گوندھو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1153]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2483