🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

تکلف و تصنع سے گفتگو کرنے والے ناپسندیدہ لوگ ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 880 ترقیم فقہی: -- 1154
-" إن الله عز وجل يبغض البليغ من الرجال، الذي يتخلل بلسانه تخلل الباقرة بلسانها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ آدمیوں میں سے اس بلاغت جھاڑنے والے شخص کو سخت ناپسند کرتا ہے جو (‏‏‏‏منہ پھاڑ پھاڑ کر تکلف و تصنع سے گفتگو کرتے ہوئے) اپنی زبان کو گائے کی جگالی کرنے کی طرح باربار پھیرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1154]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 880

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 419 ترقیم فقہی: -- 1155
-" سيكون قوم يأكلون بألسنتهم، كما تأكل البقرة من الأرض".
عمر بن سعد کہتے ہیں: مجھے اپنے باپ سے کوئی کام پڑ گیا تھا، جبکہ ابوحیان نے مجمع سے یوں بیان کیا: عمر بن سعد کو اپنے باپ سے کوئی حاجت تھی، لیکن انہوں نے اپنی ضرورت کا اظہار کرنے سے پہلے (‏‏‏‏تمہیداً) ایسی باتیں کیں، جیسے عام لوگ (‏‏‏‏اپنی ضروریات تک) پہنچنے کے لیے کرتے ہیں۔ لیکن سعد اپنے بیٹے کی باتوں کی طرف کوئی توجہ نہیں کر رہے تھے۔ جب بیٹا اپنی بات سے فارغ ہوا تو باپ نے کہا: بیٹا! کیا تم اپنی بات مکمل کر چکے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ باپ نے کہا: تیرا یہ کلام سننے کے بعد (‏‏‏‏مجھے اندازہ ہوا ہے کہ) نہ تو اپنی حاجت سے دور ہے اور نہ تو اپنے بارے میں مجھ سے زیادہ رغبت رکھنے والا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: عنقریب ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو اپنی زبانوں سے اس طرح کھائیں گے، جیسے (‏‏‏‏سرسبز و شاداب) زمین پر چرنے والی گائے کھاتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1155]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 419

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں