سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
قرضہ چکاتے وقت زیادہ دے دینا
ترقیم الباني: 3413 ترقیم فقہی: -- 1169
- (نِصفٌ لك قضاءٌ، ونصفٌ لك نائلٌ منِّي) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سوال کرنے کے لیے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے نصف وسق ادھار لیا اور اس کو دے دیا۔ جب (قرض خواہ) آدمی اپنا قرضہ لینے کے لیے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (آدھا وسق کی بجائے) پورا وسق دے دیا اور فرمایا: ”نصف وسق تیرا قرضہ چکانے کے لیے دیا اور آدھا تجھے میری طرف سے عطیہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1169]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3413