سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت
ترقیم الباني: 1029 ترقیم فقہی: -- 1167
-" من أخذ دينا وهو يريد أن يؤديه أعانه الله عز وجل".
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرضہ لیا۔ کسی نے ان سے کہا: ام المؤمنین! آپ قرضہ تو لے رہی ہیں، لیکن اس کی ادائیگی کی (آپ میں طاقت ہی نہیں ہے)۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو بندہ قرضہ لیتا ہے اور اس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1167]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1029
ترقیم الباني: 2822 ترقیم فقہی: -- 1168
-" من كان عليه دين ينوي أداءه كان معه من الله عون وسبب الله له رزقا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس پر قرضہ ہو اور وہ اس کی ادائیگی کا ارادہ (اور نیت) رکھتا ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدد ہو گی اور اللہ تعالیٰ اس کے رزق کے لیے اسباب پیدا فرمائے گا۔ “ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1168]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2822