سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
تین طلاقوں کے بعد خاوند بیوی کے اخراجات کا ذمہ دار نہیں ہوتا
ترقیم الباني: 1711 ترقیم فقہی: -- 1548
-" إنما النفقة والسكن للمرأة إذا كان لزوجها عليها الرجعة".
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میں آل خالد کی ہوں، میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی ہے، میں نے اس کے قرابتداروں سے نفقہ اور رہائش کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور (رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر بتلایا کہ) اس نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاوند عورت کے نفقہ و سکنی کا ذمہ دار اس وقت ہوتا ہے جب اسے رجوع کا حق حاصل ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1548]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1711