الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
الطب والعيادة علاج کرنا اور تیماردار کرنا रोग का इलाज और रोगी की देखभाल بیماری کی وجہ سے منقطع ہونے والے اعمال کا اجر و ثواب ملتا رہتا ہے “ बीमारी के कारण छूट जाने वाले कर्मों का बदला और सवाब मिलता है ”
سیدنا ابوبکر بن عیاش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ابوحصین کے پاس ان کی تیمارداری کرنے کے لئے گئے، عاصم بھی ہمارے ہمراہ تھے۔ ابوحصین نے عاصم سے کہا: کوئی حدیث یاد ہے، جو ہمیں قاسم بن مخیمرہ نے بیان کی ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان آدمی بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اعمال لکھنے والے فرشتوں سے کہتے ہیں: یہ بندہ اپنی صحت مندی میں جو بہترین اعمال کرتا تھا، ان کے مطابق (اس کا اجر و ثواب) لکھتے جاؤ، یہاں تک میں اسے شفا عطاء کر دوں۔“
|