سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آیا کوئی چیز منحوس ہے؟
ترقیم الباني: 442 ترقیم فقہی: -- 1642
-" إن يك من الشؤم شيء حق ففي المرأة والفرس والدار".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست کا ہونا درست ہوتا تو وہ بیوی، گھوڑے اور گھر میں ہوتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1642]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 442
ترقیم الباني: 1897 ترقیم فقہی: -- 1643
-" الشؤم في الدار والمرأة والفرس".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر، بیوی اور گھوڑے میں نحوست ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1643]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1897
ترقیم الباني: 1930 ترقیم فقہی: -- 1644
-" لا شؤم، وقد يكون اليمن في ثلاثة: في المرأة والفرس والدار".
سیدنا مخمر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”کوئی نحوست نہیں، البتہ تین چیزوں میں خیر و برکت ہوتی ہے، یعنی بیوی، گھوڑے اور گھر میں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطب والعيادة/حدیث: 1644]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1930