🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

دنیا میں بخار آتش دوزخ کا عوض ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 557 ترقیم فقہی: -- 1663
-" أبشر إن الله يقول: هي ناري أسلطها على عبدي المؤمن في الدنيا ليكون حظه من النار في الآخرة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض، جسے بخار تھا، کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (یہ بخار) میری آگ ہے جسے میں اپنے بندہ مومن پر دنیا میں مسلط کر دیتا ہوں تاکہ اس کی آخرت والی آگ کے عذاب کا بدل بن جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1663]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 557

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1821 ترقیم فقہی: -- 1664
-" الحمى حظ المؤمن من النار يوم القيامة".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے لیے بخار، قیامت کے دن اس کے حصے کی آگ کا بدل ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1664]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1821

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1822 ترقیم فقہی: -- 1665
-" الحمى كير من جهنم، فما أصاب المؤمن منها كان حظه من النار".
سیدنا ابوامامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخار جہنم کی دھونکنی ہے، جو مومن بھی بیمار ہو گا یہ اس کے حق میں جہنم والے حصے کے عوض میں ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1665]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1822

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں