سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
کون سا مومن عقلمند ہے؟
ترقیم الباني: 1384 ترقیم فقہی: -- 1734
-" أفضل المؤمنين أحسنهم خلقا وأكيسهم أكثرهم للموت ذكرا وأحسنهم له استعدادا أولئك الأكياس".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا مومن افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو۔“ اس نے پھر سوال کیا: کون سا مومن ذہین و فہیم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو موت کو زیادہ یاد کرنے والا اور بہترین انداز میں اس کی تیاری کرنے والا ہو، وہی عقلمند ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1734]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1384