🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مشکیزے کے منہ سے بلاواسطہ پینا کیسا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1126 ترقیم فقہی: -- 1924
-" نهى عن اختناث الأسقية".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک کے منہ کو اوپر کی طرف سے موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1924]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1126

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1207 ترقیم فقہی: -- 1924M
-" نهى أن نشرب من الإناء المخنوث".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں برتن کے منہ کو اوپر کی طرف موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1924M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1207

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 399 ترقیم فقہی: -- 1925
-" نهى أن يشرب من في السقاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے (براہ راست) پانی پینے سے منع کیا۔ ایوب کہتے ہیں: مجھے پتہ چلا ہے کہ ایک آدمی نے مشکیزے کے منہ سے پانی پیا، تو اس کے اندر سے سانپ نکل آیا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1925]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 399

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 400 ترقیم فقہی: -- 1926
-" نهى أن يشرب من في السقاء لأن ذلك ينتنه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا، کیونکہ اس سے وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1926]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 400

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں