سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
جوتے پہننے کے آداب
ترقیم الباني: 1117 ترقیم فقہی: -- 1937
-" أحفهما جميعا أو أنعلهما جميعا، فإذا لبست فابدأ باليمنى وإذا خلعت فابدأ باليسرى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دونوں (جوتے) اتار دو یا دونوں پہن لو اور جب جوتا پہنو تو دائیں پاؤں سے ابتدا کرو اور جب اتارو تو بائیں پاؤں سے ابتدا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1937]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1117
ترقیم الباني: 2570 ترقیم فقہی: -- 1938
-" إذا لبست نعليك فابدأ باليمنى وإذا خلعت فابدأ باليسرى وليكن اليمنى أول ما تنتعل، واليسرى آخر ما تحفى، ولا تمش في نعل واحد، اخلعهما جميعا أو البسهما جميعا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جوتا پہنو تو دائیں پاؤں سے اور جب اتارو تو بائیں پاؤں سے ابتدا کیا کرو، یعنی جوتا پہنتے وقت دائیں پاؤں میں پہلے پہنا جائے اور اتارے وقت بائیں پاؤں سے آخر میں اتارا جائے اور تم ایک جوتا پہن کر نہ چلا کرو، بلکہ دونوں اتار لیا کرو یا پھر دونوں پہن لیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1938]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2570
ترقیم الباني: 719 ترقیم فقہی: -- 1939
-" نهى أن ينتعل الرجل قائما".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1939]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 719