سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اللہ تعالیٰ کے گھروں میں تصاویر بنانا یا رکھنا حرام ہے
ترقیم الباني: 996 ترقیم فقہی: -- 1935
-" قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون".
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کعبہ میں گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویریں دیکھیں اور پانی کا ایک ڈول منگوایا۔ میں لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مٹانا شروع کر دیا اور فرمانے لگے: ” اللہ تعالیٰ اس قوم کو ہلاک کرے جو ان چیزوں کی تصویریں بناتے ہیں، جن کو وہ پیدا نہیں کر سکتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1935]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 996
ترقیم الباني: 3115 ترقیم فقہی: -- 1936
- (كان في الكعبة صورٌ، فأمَرَ عمر بن الخطاب أنْ يمحوَها، فَبَلَّ عمرُ ثوباً ومحاها به، فدخلها - صلى الله عليه وسلم - وما فيها من شيءٍ) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کعبہ میں کچھ تصاویر تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ان کو مٹا دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک کپڑا گیلا کیا اور ان کو مٹا دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تو اس میں کوئی (تصویر) نہیں تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1936]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3115