سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سرمہ ڈالنے کے آداب
ترقیم الباني: 1260 ترقیم فقہی: -- 1941
-" إذا اكتحل أحدكم فليكتحل وترا وإذا استجمر فليستجمر وترا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سرمہ ڈالے تو طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالے اور جب کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ بھی طاق (پتھروں) سے استنجا کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1941]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1260
ترقیم الباني: 633 ترقیم فقہی: -- 1942
-" كان يكتحل في عينه اليمنى ثلاث مرات واليسرى مرتين".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں آنکھ میں تین دفعہ اور بائیں آنکھ میں دو دفعہ سرمہ ڈالتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1942]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 633
ترقیم الباني: 2746 ترقیم فقہی: -- 1943
-" كان يكتحل وترا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1943]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2746