🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

بالوں کو سنوارنا . . . روزانہ کنگھی کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 666 ترقیم فقہی: -- 1960
-" أكرموا الشعر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بالوں کی تعظیم کیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1960]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 666

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 500 ترقیم فقہی: -- 1961
-" من كان له شعر فيلكرمه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے بال ہوں، وہ ان کی تکریم کیا کرے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1961]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 500

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2252 ترقیم فقہی: -- 1962
-" إن اتخذت شعرا فأكرمه".
سیدنا سعید بن عبدالرحمٰن جحشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اگر تمہارے بال ہوں تو ان کی تعظیم کیا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1962]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2252

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 720 ترقیم فقہی: -- 1963
-" كان يكثر دهن رأسه ويسرح لحيته بالماء".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر پر بہت زیادہ تیل لگاتے تھے اور پانی لگا کر داڑھی کی کنگھی کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1963]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 720

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 502 ترقیم فقہی: -- 1964
-" كان ينهانا عن الإرفاه، قلنا: وما الإرفاه؟ قال: الترجل كل يوم".
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صحابی مصر میں عامل تھا، اس کے بال بکھرے ہوئے، بلکہ بہت بکھرے ہوئے تھے، اس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دوسرا صحابی آیا اور اسے کہا: کیا وجہ ہے کہ تیرے بال بہت زیادہ بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ تو امیر بھی ہے؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «اِرْفَاه» سے منع فرمایا۔ ہم نے پوچھا: «اِرْفَاه» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: روزانہ کنگھی کرنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1964]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 502

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 501 ترقیم فقہی: -- 1965
-" نهى صلى الله عليه وسلم عن الترجل إلا غبا".
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، مگر کبھی کبھار۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1965]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 501

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں