سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
سونے اور ریشم کا حکم
ترقیم الباني: 1865 ترقیم فقہی: -- 1998
-" الذهب والحرير حلال لإناث أمتي، حرام على ذكورها".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے، لیکن مردوں کے لیے حرام۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1998]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1865
ترقیم الباني: 2684 ترقیم فقہی: -- 1999
-" طوق من نار يوم القيامة. قاله لمن رأى عليه جبة مجيبة بحرير".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جبہ دیکھا کہ جس کا گریبان ریشم کا بنا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت والے دن (اس کے عوض) آگ کا ایک طوق ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 1999]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2684
ترقیم الباني: 338 ترقیم فقہی: -- 2000
-" كان يمنع أهله الحلية والحرير ويقول: إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرما تے تھے: ”اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو، تو پھر دنیا میں یہ نہ پہنا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2000]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 338
ترقیم الباني: 384 ترقیم فقہی: -- 2001
-" من لبس الحرير في الدنيا لم يلبسه في الآخرة ومن شرب الخمر في الدنيا لم يشربه في الآخرة ومن شرب في آنية الذهب والفضة في الدنيا لم يشرب بها في الآخرة ثم قال: لباس أهل الجنة وشراب أهل الجنة وآنية أهل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہن لیا، وہ اسے آخرت میں نہ پہن سکے گا، جس نے دنیا میں شراب پی لی، وہ اسے آخرت میں نہ پی سکے گا اور جس نے دنیا میں سونے اور چاندی کے برتنوں میں (کھا) پی لیا، وہ آخرت میں ان میں نہیں (کھا) پی سکے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (ریشم) اہل جنت کا لباس ہے اور (شراب) اہل جنت کا مشروب ہے اور (سونے چاندی کے برتن) اہل جنت کے برتن ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2001]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 384
ترقیم الباني: 1242 ترقیم فقہی: -- 2002
-" نهى عن خاتم الذهب وعن خاتم الحديد".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی اور لوہے کی انگوٹھی سے منع فرمایا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/اللباس والزينة واللهو والصور/حدیث: 2002]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1242