سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آخرت کی خیر ہی خیر ہے
ترقیم الباني: 1102 ترقیم فقہی: -- 2228
-" إنما الخير خير الآخرة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خندق کی کھدائی کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کہتے تھے: ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تاحیات جہاد کرنے پر بیعت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”اے اللہ! بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے تو انصاریوں اور مہاجروں کو معاف کر دے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بدبو والا سالن لایا گیا، لیکن ان سب نے کھا لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخرت والی بھلائی ہی بھلائی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2228]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1102