🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

حسن اخلاق اور اس کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1846 ترقیم فقہی: -- 2405
-" خياركم إسلاما، أحاسنكم أخلاقا إذا فقهوا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے بلحاظ اسلام بہترین لوگ وہ ہیں، جو اخلاق کے اعتبار سے بہت اچھے ہیں، بشرطیکہ وہ دین میں سمجھ بوجھ حاصل کر لیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2405]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1846

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1911 ترقیم فقہی: -- 2406
-" صل من قطعك وأحسن إلى من أساء إليك وقل الحق ولو على نفسك".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہتھیار اپنے قبضہ میں لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار میں، میں نے ایک رقعہ پایا ا‏‏‏‏س میں لکھا تھا: جو تیرے ساتھ قطع رحمی کرے تو اس کے ساتھ صلح رحمی کر، جو تیرے ساتھ برا معاملہ کرے تو اس کے ساتھ اچھا سلوک کر اور حق بات کہہ اگرچہ وہ تیری ذات کے خلاف ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2406]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1911

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1448 ترقیم فقہی: -- 2407
-" ما عمل ابن آدم شيئا أفضل من الصلاة، وصلاح ذات البين، وخلق حسن".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم کے بیٹے نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو نماز، باہمی اصلاح اور حسن اخلاق سے بہتر ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2407]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1448

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1938 ترقیم فقہی: -- 2408
-" عليك بحسن الخلق وطول الصمت، فوالذي نفسي بيده ما عمل الخلائق بمثلهما".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملے اور فرمایا: اے ابوذر! کیا میں تجھے دو خوبیوں سے آگاہ نہ کر دوں، جن کی ادائیگی آسان ہے، لیکن وہ ترازو میں دیگر تمام نیکیوں سے بھاری ہوں گی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو حسن خلق اور طویل خاموشی کو لازم پکڑ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مخلوقات نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو (‏‏‏‏ان دو نیکیوں کے) برابر ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2408]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1938

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 273 ترقیم فقہی: -- 2409
-" أنا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا، وبيت في أعلى الجنة لمن حسن خلق".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس شخص کے لیے جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جس نے حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دیا (‏‏‏‏اور اپنے حق سے دستبردار ہو گیا) اور اس شخص کے لیے جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے مزاح کے طور پر بھی جھوٹ نہیں بولا اور اس شخص کے لیے جنت کے بلند ترین حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس کا اخلاق اچھا ہوا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2409]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 273

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں