🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مسئولیت و امارت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3239 ترقیم فقہی: -- 2493
- (إنِّ صاحب السٌّلطان على باب عنتٍ؛ إلاّ من عصم اللهُ عزّ وجلّ) .
حمید سے روایت ہے، وہ ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں، کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو لشکر کا امیر مقرر کیا، وہ چلا گیا اور جب آپ کی طرف واپس لوٹا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”‏‏‏‏تم نے امارت کو کیسا پایا؟“ اس نے کہا: بس میں بعض لوگوں کی طرح ہی رہا، ‏‏‏‏جب میں سوار ہوتا تو وہ بھی سوار ہو جاتے اور جب میں اترتا تو وہ بھی اتر جاتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک امیر راہ گناہ پر ہوتا ہے، مگر جس کو اللہ تعالیٰ بچا لے۔“ اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! میں (‏‏‏‏آئندہ) آپ کا عامل بنوں گا نہ کسی اور کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہونے لگیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2493]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3239

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں