🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

مجلس کے آداب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1321 ترقیم فقہی: -- 2667
-" إذا انتهى أحدكم إلى المجلس فإن وسع له فليجلس وإلا فلينظر أوسع مكان يراه فليجلس فيه".
مصعب بن شیبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی مجلس میں پہنچے اور اس کے لیے وسعت پیدا کر دی جائے تو وہ بیٹھ جائے، بصورت دیگر دیکھے کہ کون سی جگہ زیادہ وسیع ہے، وہاں جا کر بیٹھ جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2667]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1321

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3975 ترقیم فقہی: -- 2668
- (إذا قامَ أحدُكم من مجلِسه ثمّ رجعَ إليهِ؛ فهو أحقُّ به) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کسی مجلس سے اٹھے اور پھر واپس آ جائے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2668]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3975

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1402 ترقیم فقہی: -- 2669
-" إذا كان ثلاثة جميعا فلا يتناج اثنان دون الثالث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تین آدمی اکھٹے ہوں تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2669]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1402

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1395 ترقیم فقہی: -- 2670
-" إذا تناجى اثنان فلا تجلس إليهما حتى تستأذنهما".
سعید مقبر ی کہتے ہیں: ایک آدمی، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے گفتگو کر ر ہا تھا، میں بھی وہاں جا کر بیٹھ گیا، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا ہاتھ میر ے سینے میں مارا اور کہا: کیا تجھے علم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی علیحدہ گفتگو کر رہے ہوں تو اجازت کے بغیر ان کے پاس مت بیٹھو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2670]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1395

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2385 ترقیم فقہی: -- 2671
-" نهى أن يجلس الرجل بين الرجلين إلا بإذنهما".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا اجازت دو آدمیوں کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2671]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2385

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 330 ترقیم فقہی: -- 2672
-" كنا إذا انتهينا إلى النبي صلى الله عليه وسلم جلس أحدنا حيث ينتهي".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچتے تو جہاں مجلس ختم ہوتی وہیں بیٹھ جاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2672]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 330

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 228 ترقیم فقہی: -- 2673
-" لا يقوم الرجل للرجل من مجلسه، ولكن افسحوا يفسح الله لكم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی کسی کے لیے اپنی نشست سے کھڑا نہ ہو، بلکہ مجلس میں گنجائش پیدا کر لیا کرو، اللہ تعالیٰ تمہارے لیے وسعت پیدا کر دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2673]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 228

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3556 ترقیم فقہی: -- 2674
- (لا يجلس الرجلُ بين الرجل وابنِه في المجلس) .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی اپنے بیٹے کی موجودگی میں کسی آدمی کی گود میں نہ بیٹھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2674]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3556

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1302 ترقیم فقہی: -- 2675
-" لا يقيمن أحدكم أخاه يوم الجمعة ثم ليخالف إلى مقعده فيقعد فيه ولكن يقول: افسحوا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی جمعہ والے دن اپنے بھائی کو کھڑا کر کے اس کی نشست پہ نہ بیٹھے بلکہ اسے کہنا چاہیئے: مجلس میں وسعت پیدا کرو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2675]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1302

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں