سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
شعر، حکمت و دانائی پر مشتمل ہو سکتا ہے
ترقیم الباني: 2851 ترقیم فقہی: -- 2756
-" إن من الشعر حكمة".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض اشعار، حکمت و دانائی پر مشتمل ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2756]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2851
ترقیم الباني: 1731 ترقیم فقہی: -- 2757
-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک بدو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور انتہائی واضح انداز میں کلام کیا (مسند احمد کی روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرنے لگا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بعض فصیحانہ کلام تو جادو کا اثر رکھتے ہیں اور بعض اشعار، حکمت و دانائی سے لبریز ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2757]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1731