سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
اکٹھا کھانا کھانے کی برکتیں
ترقیم الباني: 2691 ترقیم فقہی: -- 2806
-" كلوا جميعا ولا تتفرقوا، فإن طعام الواحد يكفي الاثنين وطعام الاثنين يكفي الأربعة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مل کر کھاؤ اور تین تیرہ بارہ باٹ نہ ہو جاؤ، کیونکہ ایک آدمی کا کھانا دو افراد کو اور دو کا چار افراد کو کفایت کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2806]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2691
ترقیم الباني: 664 ترقیم فقہی: -- 2807
-" اجتمعوا على طعامكم واذكروا اسم الله تعالى عليه يبارك لكم فيه".
سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں، لیکن سیر نہیں ہوتے (کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم الگ الگ کھاتے ہو، کھانا اجتماعی طریقے سے اور بسم اللہ پڑھ کر کھایا کرو، تمہارے لیے کھانے میں برکت ڈال دی جائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2807]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 664