🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

تعویذ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2972 ترقیم فقہی: -- 3121
-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".
قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو دیکھا کہ اس نے خسرہ کی بیماری کی وجہ سے تعویز پہنا ہوا تھا، آپ نے اسے سختی سے کاٹا اور کہا: عبداللہ کی آل، شرک سے بیزار ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی یاد کی ہے کہ: بلاشبہ جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3121]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2972

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 492 ترقیم فقہی: -- 3122
-" من علق تميمة فقد أشرك".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جماعت (‏‏‏‏بیعت کرنے کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک سے نہ لی۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے نو (‏‏‏‏۹) افراد سے بیعت لے لی اور ایک کو ترک کر دیا (‏‏‏‏کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تعویذ لٹکایا ہوا ہے۔ اس نے اپنا ہاتھ داخل کیا اورتعویذ کاٹ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بیعت لی اور فرمایا: جس نے تعویذ لٹکایا اس نے شرک کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3122]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 492

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2760 ترقیم فقہی: -- 3123
-" النشرة من عمل الشيطان".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیمار یا آسیب زدہ کے تعویذ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شیطانی عمل ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3123]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2760

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 331 ترقیم فقہی: -- 3124
-" إن الرقى، والتمائم، والتولة شرك".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بیشک جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي/حدیث: 3124]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 331

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں