سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عاجزی
ترقیم الباني: 1876 ترقیم فقہی: -- 3181
-" هون عليك، فإني لست بملك إنما أنا ابن امرأة من قريش كانت تأكل القديد".
سیدنا قیس بن حازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کے سامنے کھڑا ہو گیا، اس پر خوف کی وجہ سے کپکپی طاری ہو گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذرا پرسکون ہو جاؤ (اور فکر مت کرو) میں بادشاہ نہیں ہوں، میں تو سوکھا گوشت کھانے والی ایک قریشی عورت کا بیٹا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3181]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1876