🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

دن بدن خیر والے لوگوں میں کمی آتی جائے گی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1781 ترقیم فقہی: -- 3667
-" تذهبون الخير فالخير، حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذا - وأشار إلى نواة - وما لا خير فيه".
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خشک یا تر کھجوریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (‏‏‏‏اور صحابہ) کے سامنے پیش کی گئیں۔ انہوں نے کھائیں اور گٹھلیوں اور ردّی کجھوروں کے علاوہ کوئی چیز باقی نہ رہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ تم یعنی نیک اور محسن لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہو تے رہیں گے، حتیٰ کہ ان گٹھلیوں کی طرح کے ردی اور چھٹے ہوئے لوگ باتی رہ جائیں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3667]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1781

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2993 ترقیم فقہی: -- 3668
-" يذهب الصالحون، الأول فالأول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة".
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیک لوگ، ایک ایک کر کے، اٹھ جائیں گے اور جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدر و قیمت نہیں ہو گی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3668]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2993

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں