🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


کیا اللہ تعالیٰ بھی سوتے ہیں؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 78
وقع فى نفس موسىٰ: هل ينام الله تعالىٰ؟ فأرسل الله إليه ملكا، فأرقده ثلاثا، ثم أعطاه قارورتين، فى كل يد قارورة... ثم نام نومة، فاصطفقت يداه وانكسرت القارورتان، قال: ضرب الله له مثلا، أن الله لو كان ينام لم تستمسك السماوات والأرض
موسیٰ علیہ السلام کے دل میں‌خیال پیدا ہوا کہ آیا اللہ تعالیٰ بھی سوتے ہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا، اس نے انہیں (مسلسل) تین دن سلائے رکھا، پھر انہیں‌ دو شیشے کے برتن تھما دیے، ہر ہاتھ میں ایک برتین۔۔۔ پھر وہ سو گئے تو ان کے ہاتھ ہلے اور دونوں شیشے کے برتن (گرے اور) ٹوٹ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے یہ مثال بیان کی کہ اگر اللہ تعالیٰ سو جاتے تو آسمان و زمین رکے نہ رہتے (بلکہ گر جاتے)۔ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[العلل المتناهية لابن الجوزي، السلسلة الضعيفة 1034]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں