مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
سات کاموں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو
حدیث نمبر: 94
بادروا بالأعمال سبعا، هل تنتظرون إلا فقرا منسيا أو غنا مطغيا أو مرضا مفسدا أو هرما مفندا أو موتا مجهزا أو الدجال فشر غائب ينتظر أو الساعة فالساعة أدهى وأمر
”سات کاموں سے پہلے اعمال صالحہ بجا لانے میںجلدی کرو، کیا تم (سب کچھ) بھلا دینے والے فقر و فاقے، یا سرکش بنا دینے والی تونگری، یا بگاڑ دینے والی بیماری، یا ضعیف العقل بنا دینے والے بڑھاپے، یا ہلاک کر دینے والی موت، یا دجال کے منتظر ہو، پس دجال سب سے برا غائب ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے، یا تم قیامت کے منتظر ہو، پس قیامت بہت سخت اور کڑوی چیز ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ذخيرة الحفاظ لابن طاهر 2313/2] ، [السلسلة الضعيفة 1666]
[ذخيرة الحفاظ لابن طاهر 2313/2] ، [السلسلة الضعيفة 1666]