🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


عاشوراء کے روز اہل عیال پر فراخی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 631
من وسع على عياله يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته
”جس نے عاشورہ کے روز اہل و عیال پر فراخی کی اللہ تعالیٰ اس پر سارا سال فراخی فرمائیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 631]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [كمافي المنار المنيف لابن القيم ص: 111]
امام شوکانی، علامہ طاہر پٹنی اور علامہ ابن عراق رحمها الله نے فرمایا ہے کہ اس میں سلیمان راوی مجہول ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 98] ، [تذكرة الموضوعات ص: 118] ، [تنزيه الشريعة 188/2 ]
امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں۔ [ المقاصد الحسنة ص: 674]
مزید دیکھئیے: [أسني المطالب ص: 292] ، [العلل المتناهية 553/2] ، [الاسرار المرفوعة ص: 474] ، [الآثار المرفوعة فى الاخبار الموضوعة ص: 100]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6824]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں