الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
جنازہ لے جانے کی رفتار
حدیث نمبر: 720
أنه رأى جنازة يسرعون بها فقال لتكن عليكم السكينة
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ دیکھا، لوگ اسے جلدی جلدی لے جا رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پر اطمینان و سکون ہونا چاہیئے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 720]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 3896]
حافظ بوصیری رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [مصباح الزجاجة 1/ 481]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [مسند أحمد محقق 19695]

الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 721
ما دون الخبب
”(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنازے کے ساتھ چلنے کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں کہا:) ایسی چال جو دوڑ سے کم ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 721]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس حدیث میں ابوماجدہ راوی ہے جسے امام بخاری رحمہ اللہ، امام ابن عدی رحمہ الله، امام ترمذی رحمہ الله، امام نسائی رحمہ اللہ، امام بیہقی رحمہ الله اور دیگر محققین نے ضعیف کہا ہے۔ [تلخيص الحبير 264/2]
امام ابوداؤد رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ [أبوداؤد 3184]
امام نووی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس حدیث کے ضعف پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [خلاصة الأحكام 997/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف أبوداؤد 698] ، [ضعيف ترمذي 169]
شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 4110]