🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے چارپائی کے تمام اطراف کندھا دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 722
من اتبع جنازة فليحمل بجوانب السرير كلها
”جو شخص جنازے میں شرکت کر ے وہ (میت کی) چارپائی کے تمام اطراف کو کندھا دے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 722]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن ملقن رحمہ الله اور حافظ بوصیری رحمہ الله نے اسے «منقطع» کہا ہے۔ [البدر المنير 223/5] ، [مصباح الزجاجة 28/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4530]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 723
من حمل جوانب السرير الأربع كفر الله عنه أربعين كبيرة
”جو (میت کی) چارپائی کے چاروں اطراف کندھا دے اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: { «منكر» }:
امام سیوطی رحمہ الله، امام ہیثمی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں علی بن ابی سارہ راوی ضعیف ہے۔ [اللآلي المصنوعة 337/2] ، [مجمع الزوائد 4109] ، [تذكرة الموضوعات ص: 217]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «منكر» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1891]

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں