الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے کلمہ پڑھنا
حدیث نمبر: 724
زودوا موتاكم لا اله الا الله
”اپنے مردوں کو کلمہ «لا اله الا الله» کا زاد راہ دو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 724]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اسے ”دیلمی“ نے روایت کیا ہے [ديلمي 182/2] ، اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں یزید بن عبدالملک نوفلی راوی ہے جسے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 3670]

الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 725
لم يكن يسمع من رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يمشى خلف الجنازة الا قول لا اله الا الله
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنازے کے پیچھے چل رہے ہوتے تو آپ سے صرف یہی کلمہ «لا اله الا الله» سنا جاتا تھا۔““ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الدراية 237/1] ، [ذخيرة الحفاظ 4511] ، [نصب الراية 292/2]
[الدراية 237/1] ، [ذخيرة الحفاظ 4511] ، [نصب الراية 292/2]
الحكم على الحديث:
موضوع