🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


تمام کلاموں پر کلام اللہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1178
يقول الرب عز و جل من شغله القران وذكرى عن مسألتى أعطيته أفضل ما اعطى السائلين وفضل كلام الله على سائر الكلام كفضل الله على خلقه
”اللہ تعالیٰ فرماتے ہے: جسے قرآن نے میرے ذکر اور مجھ سے مانگنے سے مشغول کر دیا (یعنی جو شخص اتنا قرآن پڑھے کہ اسے اللہ سے سوال کرنے کی فرصت ہی نہ ملے) تو میں اسے اس سے افضل عطا کروں گا جو سوال کرنے والوں کو عطا کرتا ہوں اور اللہ کے کلام کی فضیلت (دیگر) تمام کلاموں پر اس طرح ہے جیسے اللہ کی فضیلت اس کی مخلوق پر ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث: { «ضعیف جدا» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں عطیہ راوی ضعیف ہے۔ [فتح الباري 66/9]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [هداية الرواة 373/2] ، [ضعيف ترمذي، ترمذي 2926]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں