🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


سورہ فاتحہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1179
فاتحة الكتاب تجزى ما لا يجزى شىء من القران ولو أن فاتحة الكتاب جعلت فى كفة الميزان وجعل القران فى الكفة الأخرى لفضلت فاتحة الكتاب على القران سبع مرات
”سورۃ فاتحہ جتنی کفایت کرتی ہے قرآن کی کوئی چیز اتنی کفایت نہیں کرتی اور اگر سورۃ فاتحہ کو میزان کے ایک پلڑے میں اور سارا قرآن دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو سورۃ فاتحہ سات مرتبہ قرآن پر برتری حاصل کر لے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1179]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الجامع الصغير 3948] ، [السلسلة الضعيفة 3996]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1180
فاتحة الكتاب شفاء من السلم
”سورۃ فاتحہ میں زہر کی شفاء ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[كشف الخفاء 82/2] ، [الضعيفة 3997] ، [ضعيف الجامع 3950]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1181
اذا وضعت جنبك على الفراش و قرأت فاتحة الكتاب و قل هو الله أحد فقد أمنت من كل شىء الا الموت
”جب تم بستر پر اپنا پہلو رکھو اور سورۃ فاتحہ اور قل ھو اللہ احد پڑھ لو تو تم ہر چیز سے امن میں آ گئے سوائے موت کے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں غسان بن عبید راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 165/10]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 5062]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1182
فاتحة الكتاب واية الكرسى لا يقرؤهما عبد فى دار فيصيبهم ذالك اليوم عين انس أو جن
”جو بندہ گھر میں سورۃ فاتحہ اور آیت الکرسی پڑھ لیتا ہے اسے اس روز کسی انسان یا جن کی نظر نہیں لگتی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
[ضعيف الجامع الصغير 3952]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1183
فاتحة الكتاب تعدل بثلثى القران
”سورۃ فاتحہ دو تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1183]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں متروک راوی ہے۔ [المطالب العالية 301/3]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 3949]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں