🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1292
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوحي اليه ورأسه فى حجر على...
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی جا رہی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر علی رضی اللہ عنہ کی گود میں تھا، انہوں نے نماز عصر نہیں پڑھی تھی، حتی کہ سورج غروب ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو علی رضی اللہ عنہ کے لیے غروب کے بعد دوبارہ سورج طلوع کر دیا گیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1292]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [منهاج السنة 168/8] ، [الموضوعات 355/1] ۔ مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 350] ، [اللآلي المصنوعة 308/1] ، [السلسلة الضعيفة 396/2، تحت الحديث: 971]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1293
أنت مني بمنزلة هارون من موسيٰ
”(اے علی!) تمہارا میرے پاں وہی مقام ہے جو ہارون کا موسیٰ کے ہاں تھا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1293]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 219/1]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 4935] ، [ظلال الجنة 1387]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1294
النظر الي على عبادة
”علی کو دیکھنا بھی عبادت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[السلسلة الضعيفة 4702] ، [ضعيف الجامع 5992]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1295
امر رسول الله صلى الله عليه وسلم بسد الأبواب الشارعة فى المسجد وترك باب على
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا، لیکن علی رضی اللہ عنہ کا دروازہ چھوڑ دیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
ابن طاہر مقدسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں زافر بن سلیمان راوی ضعیف الحدیث ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 3234]
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [موضوعات لابن جوزي 363/1]
شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 1511]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1296
يا على! لا يحل لاحد ان يجنب فى هذا المسجد غيري و غيرك
”اے علی! کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس مسجد میں جنبی ہو سوائے میرے اور تیرے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: { «ضعیف» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ نےفرمایا ہے کہ اس کی سند میں عطیہ عوفی ضعیف ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 366]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 6402] ، [السلسلة الضعيفة، تحت الحديث: 4973] ، [ضعيف ترمذي 3727]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1297
حب على يأكل الحسنات كما تأكل النار الحطب
”علی کی محبت برائیوں کو اس طرح کھا جاتی ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھاتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1297]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 325/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 367]

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1298
من أراد أن ينظر الي آدم فى علمه والي نوح فى فهمه والي ابراهيم فى حلمه والي يحي بن زكريا فى زهده والي موسي بن عمران فى بطشه فلينظر الي على بن ابي طالب
”جو کوئی آدم کے علم، نوح کے فہم، ابراہیم کے حلم، یحییٰ بن ذکریا کے زہد اور موسیٰ بن عمران علیہم السلام کی پکڑ دیکھنا چاہے وہ علی بن ابی طالب کو دیکھ لے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 370/1] ، [السلسلة الضعيفة 4903]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
اسمي فى القرآن والشمس وضحاها واسم على والقمر اذا تلاها
”قرآن میں میرا نام «والشمس وضحاها» ہے اور علی کا نام «والقمر اذ تلاها» ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے، خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں مجہول راوی ہیں، اور میزان میں ہے کہ یہ کسی کذاب کی خبر ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 368] ، [تنزيه الشريعة 403/1] ، [الموضوعات لابن الجوزي 371/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
خير من اخلف بعدي على
”سب سے بہتر جسے میں اپنے بعد جانشین بناؤں علی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الاسرار المرفوعة ص: 377] ، [الفوائد المجموعة ص: 369] ، [اللآلي المصنوعة 328/1] ، [المصنوع ص: 204] ، [الموضوعات لابن الجوزي 374/1]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1301
قول على بايع الناس لأبي بكر وأنا والله أولي منه وأحق بها منه
”علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول کہ لوگوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی ہے حالانکہ میں اللہ کی قسم! اس کا ان سے زیادہ مستحق تھا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[الموضوعات لابن الجوزي 378/1] ، [الفوائد المجموعة ص: 370]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں