🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انصار سے فرمانا: ”تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو“۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصاری) عورتوں اور بچوں کو شادی میں سے آتے دیکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تمہیں سب لوگوں سے زیادہ چاہتا ہوں۔“ تین دفعہ یہی فرمایا:“۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1558]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ ایک انصاری عورت اپنا بچہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے باتیں کیں پھر فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ بیشک میں تم لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہوں۔“ دو دفعہ یہی فرمایا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1559]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انصار نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہر نبی کے تابع فرمان لوگ ہوتے ہیں اور ہم آپ کے تابع فرمان لوگ ہیں۔ اب جو لوگ ہمارے تابع فرمان ہیں ان کے لیے دعا فرمائیے، اللہ انھیں بھی ہم میں شریک فرمائے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1560]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں