الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الايمان
ایمان کا بیان
دلوں میں آنے والے خیالات پر مواخذہ نہیں
حدیث نمبر: 20
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عبدة بن سليمان ، نا سعيد بن ابي عروبة ، عن قتادة ، عن زرارة بن اوفى ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الله تجاوز عن امتي ما حدثت به انفسها، ما لم تعمله او تكلم به " .(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْهُ أَوْ تَكَلَّمْ بِهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے میری امت سے اس کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔

تخریج الحدیث: «البخاري، كتاب النكا ح، باب الطلاق فى الاغلاق والكره، رقم: 5269، سنن نسائي، رقم: 3433»
حدیث نمبر: 21
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا وكيع ، نا مسعر ، عن قتادة ، عن زرارة بن اوفى ، عن ابي هريرة ، مثله ولم يرفعه.أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، نا مِسْعَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، مِثْلَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.
زرارہ بن ابی اوفی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مثل روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے مرفوع روایت نہیں کیا۔

تخریج الحدیث: «السابق»
حدیث نمبر: 22
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا جرير ، عن الاعمش ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن الله عفا عن امتي ما حدثت به انفسها، ما لم تعمله او تكلم به " .(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ عَفَا عَنْ أُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْهُ أَوْ تَكَلَّمْ بِهِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے، جب تک وہ انہیں عملی جامہ نہ پہنا لیں یا ان کے متعلق بات نہ کر لیں، درگزر فرمایا ہے۔

تخریج الحدیث: «السابق»

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.