الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب الايمان ایمان کا بیان مجرم کی حیثیت سے گناہ کی نوعیب کا بڑھ جانا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ہیں جن سے اللہ کلام کرے گا، نہ قیامت کے دن ان کی طرف (نظر رحمت سے) دیکھے گا اور نہ ہی ان کا تزکیہ کرے گا جبکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ اور غرور کرنے والا مفلس۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الايمان، باب بيان غلظ تحريم اسبال الازار الخ، رقم: 107. سنن نسائي، رقم: 2575. مسند احمد: 480/2»
|